ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے، والدہ نیرج چوپڑا

11:059/08/2024, جمعہ
general.g9/08/2024, جمعہ
ویب ڈیسک
ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا
ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا

انڈین جیولین تھرور نیراج چوپڑا کی والدہ سروج دیوی اور والد ستیش چوپڑا نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا۔


انڈین میڈیا اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے نیرج چوپڑا نے کہا کہ ’اس بار گولڈ میڈل پاکستان کے ارشد ندیم نے جیتا انہوں نے بہت محنت کی اور اتنا اسکور کیا کہ کوئی کھلاڑی اسے عبور نہیں کرسکا، ہمیں خوشی ہے کہ ہم چاندی کا تمغہ جیت سکے‘۔


دوسری جانب نیرج چوپڑا کی والدہ نے کہا کہ ’ہم سلور میڈل جیتنے پر خوش ہیں، ہمارے لیے سلور بھی گولڈ جیسا ہی ہے۔ جس نے (ارشد ندیم) نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے وہاں تک پہنچنے کے لیے سب محنت کرتے ہیں۔‘


نیرج کی والدہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انڈین اور پاکستانی شائقین نے سراہ رہے ہیں۔


یاد رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 میں یہ پاکستان کا 32 سال بعد پہلا اولمپک میڈل اور 40 سال بعد پہلا گولڈ میڈل ہے اور ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔


یاد رہے کہ پاکستان نے اس سے قبل آخری بار 1984 کے لاس اینجلس اولمپک گیمز میں صرف ہاکی میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔


پچھلے روز 27 سالہ نوجوان ایتھلیٹ ارشد ندیم نے دفاعی چیمپئن انڈیا کے نیرج چوپڑا کو شکست دی اور جیولن تھرو کا اولمپک ریکارڈ توڑ دیا۔


جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی تھرو کرکے 2008 میں قائم کیا گیا اولمپک ریکارڈ توڑ دیا جو ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈسن نے بنایا تھا۔ یہ دنیا میں اب تک پھینکی جانے والی چھٹی سب سے طویل جیولن تھرو تھی۔






#Paris Olympics 2024
#Javelin Throw
#Arshad nadeem
#Pakistan