نوبیل انعام کیا ہے اور کیوں دیا جاتا ہے؟
نوبیل پرائز فزکس، کمسٹڑی، فزیولوجی یا میڈیسن، لٹریچر، پیس اور اکناکس کے شعبوں میں ان لوگوں کو جنہوں نے انسانیت کے لیے عظیم کام یا کوئی انونشن کی ہو۔ یہ سویڈن انونٹر الفریڈ نوبیل ہیں جنہوں نے ڈائنامئٹ (بارود) ایجاد کیا تھا، جب ان کا انتقال ہوا تو انہوں نے اپنے تمام اثاثے ایک فنڈ میں جمع کرا دیے اور وصیت کے تحت بعد میں اسے نوبیل پرائز کا نام دے دیا گیا۔ سال 1901 میں پہلی مرتبہ نوبیل انعامات تقسیم کیے گئے تھے۔ ایک انعام تین لوگوں کو بھی دیا جاسکتا ہے۔۔
اور تب سے لے کر اب تک 9 سو تہتر افراد اور 28 اداروں کو یہ انعامات تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ جن میں دو پاکستانی ڈاکٹر عبدالسام اور ملالہ یوسف زئی بھی شامل ہیں۔ سب سے مشہور ایوارڈ نوبیل پیس پرائز ہے جو سب کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔۔۔۔اس سال نوبیل پیس پرائز کے لیے ٹوٹل 2 سو چھیاسی امیدواروں رجسٹرڈ تھے، جن میں سے ستانوے شخصیات اور نواسی آرگنازیشنز شامل ہیں۔
لیکن اس سال کا نوبیل پیس پرائز جاپانی تنظیم نیہون ہیڈنکیو کو دیا گیا ہے جو جو ہیروشیما اور ناگاساکی میں امریکا کے ایٹم بم سے بچ جانے والوں کے لیے بنائی گئی تھی۔
اس بارے میں مزید جاننے کے لیے اقرا حسین کی ویڈیو دیکھیں: