ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مدت کے لیے امریکہ کے 47ویں صدر منتخب ہوگئے۔
پانچ نومبر کو ختم ہونے والی الیکشن ووٹنگ کے بعد نتائج سے معلوم ہوا کہ امریکہ کی پچاس ریاستوں میں سے ٹرمپ نے 266 جبکہ کملا ہیرس نے 219 ایکٹورل ووٹ حاصل کیے۔ امریکہ کا صدر بننے کے لیے امیدوار کو 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنا ضروری ہوتے ہیں۔
ٹرمپ کی جیت کی اہم وجہ ان کا سوئنگ ریاستوں سے کامیابی حاصل کرنا تھا۔ وسکونسن سے کامیابی کے بعد جب ٹرمپ نے جارجیا، نارتھ کیرولائنا اور پنسلوانیا سے برتری حاصل کی تو وہ جیتنے کے لیے درکار 270 الیکٹورل کالج ووٹوں تک پہنچ گئے تھے۔ جس کے بعد انہوں نے وکٹری سپیچ بھی کی۔
اپنی الیکشن مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اگر وہ ہار گئے تو نتائج کسی صورت قبول نہیں کریں گے، یاد رہے کہ 2020 جب وہ الیکشن ہارے تھے تو انہوں نے نتائج تسلیم نہ کرتے ہوئے ان کے سپورٹرز نے امریکی کیپیٹل پرحملہ کردیا تھا جس کی وجہ سے انتشار پھیل گیا تھا۔یہ بھی یاد رہے کہ امریکی تاریخ میں ٹرمپ وہ پہلے صدر ہیں جو سنگین الزامات سزا یافتہ مجرم ہوتے ہوئے بھی الیکشن جیت کر وائٹ ہاوٴس گئے۔
ٹرمپ اور ہیرس کے الیکٹورل کالج ووٹ:
اب تک کے نتائج کے مطابق امریکہ کی 50 ریاستوں میں سے صورتحال کچھ یوں ہے۔ | |
ڈونلڈ ٹرمپ | 299 |
کملا ہیرس | 224 |
سوئنگ اسٹیٹ کے نتائج؟
پنسلوانیا | |
ڈونلڈ ٹرمپ | (آگے) 50.9% |
کملا ہیرس | (پیچھے) 48.0% |
جارجیا | |
ڈونلڈ ٹرمپ | (آگے) 50.8% |
کملا ہیرس | (پیچھے) 48.3% |
نارتھ کیرولینا | |
ڈونلڈ ٹرمپ | (آگے) 50.9% |
کملا ہیرس | (پیچھے) 47.7 % |
مشی گن | |
ڈونلڈ ٹرمپ | (آگے) 49.8% |
کملا ہیرس | (پیچھے) 48.3% |
ایریزونا | |
ڈونلڈ ٹرمپ | (آگے) 52.3% |
کملا ہیرس | (پیچھے) 46.8% |
وسکونسن | |
ڈونلڈ ٹرمپ | (آگے) 49.6% |
کملا ہیرس | (پیچھے) 48.8% |
نیواڈا | |
ڈونلڈ ٹرمپ | (آگے) 50.9% |
کملا ہیرس | (پیچھے) 47.2% |