کملا ہیرس نے امریکی الیکشن میں اپنی شکست تسلیم کرلی

11:037/11/2024, جمعرات
جنرل7/11/2024, جمعرات
ویب ڈیسک

ڈیموکریٹک امیدوار اور امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے امریکی صدارتی الیکشن میں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کال کی اور الیکشن میں جیت پر انہیں مبارک باد دی۔

واشنگٹن ڈی سی میں اپنے سپورٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کملا ہیرس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اختیارات کی پرامن منتقلی پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہار مانتی ہوں، اقتدار کی پر امن منتقلی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں۔ نے یہ بھی کہا کہ الیکشن نتائج تسلیم کرنے چاہئیں، جمہوریت کا اصول یہی ہے کہ ہارو تو شکست تسلیم کرو، جمہوریت اور آمریت میں یہی فرق ہے۔

وہ تمام نوجوان جو مجھے دیکھ رہے ہیں، اداس اور مایوس ہونا ٹھیک ہے لیکن پلیز یہ جان لیں کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔ الیکشن مہم کے دوران میں نے اکثر کہا تھا کہ ’جب ہم لڑتے ہیں تو جیت جاتے ہیں‘۔ لیکن بات یہ ہے کہ بعض اوقات لڑائی لڑنے میں وقت لگتا ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم کبھی نہیں جیتیں گے۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم کبھی نہیں جیتیں گے۔

کملا ہیرس نے کہا کہ ستارے اندھیرے میں ہی نظر آتے ہیں، ہماری لڑائی امریکہ کے بہتر مستقبل کی لڑائی ہے۔


#کملا ہیرس
#امریکا صدارتی الیکشن2024
#امریکا