یروشلم میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کو اپنی تقریر اس وقت روکنا پڑی جب وہ اسرائیلی یرغمالیوں کے اہل خانہ نے ان کے خلاف نعرے لگائے۔
نیتن یاہو ایک تقریب میں موجود تھے جو سات اکتوبر کو حماس کے حملے میں مارے جانے والوں کی یاد میں منقعد کی گئی تھی۔
نیتن یاہو اسٹیج پر آئے اور کچھ کہنے لگے تو کچھ لوگوں نے ’شرم کرو، شرم کرو‘ کے نعرے لگائے اور احتجاج کیا۔
فیملیز نے الزام لگایا کہ حماس کا حملہ روکنے اور یرغمالوں کی واپسی میں ناکامی کی ذمہ داری نیتن یاہو اور ان کی حکومت پر ہے۔
واضح رہے کہ حماس نے سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کرکے ڈھائی سو افراد کو یرغمال بنا لیا تھا جن میں تقریباً سو اب بھی حماس کی قید میں ہیں۔ جبکہ اسرائیل کی جیل میں بھی سیکڑوں فلسطینی قید میں ہیں۔