اسرائیل میں حزب اللہ کے ڈرون حملے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

12:1014/10/2024, Pazartesi
general.g14/10/2024, Pazartesi
ویب ڈیسک
اسرائیل پر ڈرون حملوں سے 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے
اسرائیل پر ڈرون حملوں سے 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے

لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کی ملٹری بیس پر حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، متعدد زخی ہوگئے۔

الجزیرہ کی رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے کہا ہے کہ اس نے بنیامینا میں اسرائیلی بیس پر ڈرونز گرائے۔

اسرائیلی ملٹری نے تصدیق کی ہے کہ نارتھ اسرائیل میں ایک ملٹری بیس پر حزب اللہ کے حملے میں 4 فوجی ہلاک اور بہت سے شدید زخمی ہیں۔

یہ حملہ حائفہ کے جنوب میں بنیامینا کے علاقے میں کیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے سے پہلے کوئی سائرن نہیں سنائی دیے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے ایک بیان میں اسرائیل کی گولانی بریگیڈ کیمپ پر ڈرون حملوں کی تصدیق کی ہے ۔ ایک اور بیان میں حزب اللہ نے بتایا کہ گولان پہاڑیوں میں صنوبر لاجسٹکس بیس پر میزائیل حملہ بھی کیا گیا ہے۔

حزب اللہ کے یہ حملے اس دن سامنے آئے ہیں جب امریکہ نے اسرائیل کو نیا ایئر ڈیفنس سسٹم دینے کا اعلان کیا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کے پاس اس وقت بھی ایک حساس ملٹی لیئرڈ ایئر ڈیفنس سسٹم ہے لیکن ڈرونز کو اس سے روک پانا مشکل ہے۔ اپنی نیچی پرواز کی وجہ سے ڈرونز اس سسٹم میں ڈیٹکٹ نہیں ہوتے، لہٰذا خطرے کے الارم نہیں بجتے اور ڈرونز کامیابی سے اپنے ٹارگٹ تک پہنچ جاتے ہیں۔

حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان تنازع ایک سال پہلے اس وقت شدت اختیار کر گیا جب غزہ پر اسرائیلی حملے کے جواب میں حزب اللہ نے اسرائیل پر راکٹ حملے کیے۔ حالیہ دنوں میں اسرائیل نے لبنان پر زمینی اور فضائی حملے بڑھا دیے ہیں۔ لبنان پر حملوں میں ایک سال کے دوران 2100 افراد ہلاک اور 1.2 ملین سے زیادہ بے گھر ہو گئے ہیں۔


#حزب اللہ
#حماس اسرائیل جنگ
#مشرقی وسطیٰ
#اسرائیل