پاکستان میں پہلی بار ایشین مکس مارشل آرٹس چیمپیئن شپ کا آغاز

08:2919/08/2024, Pazartesi
general.g19/08/2024, Pazartesi
ویب ڈیسک
پاکستان اس بڑے ایونٹ کی میزبانی میں بحرین، کولمبیا اور سربیا جیسے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔
پاکستان اس بڑے ایونٹ کی میزبانی میں بحرین، کولمبیا اور سربیا جیسے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔

پاکستان نے پہلی بار مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) ایشین چیمپئن شپ کی میزبانی کی، اس ایونٹ میں دنیا کے کئی ممالک کے ٹاپ فائٹرز حصہ لے رہے ہیں۔


پاکستان کے سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں 18 سے 22 اگست تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں انڈیا، عراق، ایران، بحرین، کویت، لبنان، عراق، ایران، انڈونیشیا، کرغزستان، نیپال، تاجکستان اور ازبکستان کے ٹاپ فائٹرز حصہ لیں گے۔


پاکستان اس بڑے ایونٹ کی میزبانی میں بحرین، کولمبیا اور سربیا جیسے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔


اتوار کو ریڈیو پاکستان کی ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ’پاکستان میں پہلی بار مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ آج لاہور میں شروع ہوئی۔‘


مکس مارشل آرٹس میں باکسنگ، کک باکسنگ، جوجسٹو، ریسلنگ، تائیکوانڈو شامل ہیں۔ اس کھیل میں فائٹرز اپنے مخالف کھلاڑی کو ناک آؤٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔


ایک معروف بین الاقوامی کمپنی نیلسن اسپورٹس ڈی این اے کے مطابق حالیہ برسوں میں ایم ایم اے ایک ’خونی کھیل‘ کے طور پر مقبول گلوبل انٹرٹینمنٹ ​​بن گیا ہے۔ اگرچہ یہ ابھی تک اولمپک کا حصہ نہیں ہے لیکن یہ فٹ بال اور باسکٹ بال کے بعد دنیا کا تیسرا مقبول کھیل ہے۔




#MMA Fighters
#MMA Asian Championship
#Pakistan