بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے پولیو کے 3 نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 55 ہوگئی

11:0625/11/2024, پیر
جنرل25/11/2024, پیر
ویب ڈیسک
ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 55 ہوگئی
ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 55 ہوگئی

پاکستان میں پچھلے ایک دن میں پولیو کے مزید 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد اس سال پولیو کے کُل کیسز کی تعداد 55 ہو گئی ہے ۔ پولیو کیسز کی زیادہ تعداد صوبے بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ حکومت کی پولیو وائرس کو پھیلنے سے روکنے کی کوششیں ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہیں کیونکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے مزید نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

یہ کیسز ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایک دن پہلے پولیو کو ختم کرنے کی ٹیم نے وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت کے حکام سے ملاقات کی اور پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس کی وجہ سے ہونے والے چیلنجز سے نمٹنے کی لیے ایک اہم میٹینگ کی۔

پاکستان میں 2024 کے دوران اب تک پولیو وائرس کے 55 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد اور وائرس کی مختلف شہروں میں موجودگی کی وجہ سے بچوں میں ایمیونٹی کی کمی اور کم حکومتی اقدامات کو ظاہر کرتی ہے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے ریجنل ریفرنس لیبارٹری پولیو نے 3 وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کے کیسز کی تصدیق کی ہے۔

لیبارٹری کے مطابق نئے کیسز خیبرپختونخوا کے ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب اور بلوچستان کے ضلع جعفرآباد سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ متاثرہ بچوں میں 8 ماہ اور 20 ماہ کی دو بچیاں اور 5 ماہ کا ایک بچہ شامل ہے۔ ان تینوں اضلاع میں اس سال پہلے بھی پولیو کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان سے اب تک 6 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، یہ ضلع خیبرپختونخوا کے ساوٴتھ حصے کے سات پولیو زدہ اضلاع میں سے ایک ہے جہاں پچھلے تین سالوں میں ویکسینیشن کی مہم کو بچوں تک پہنچانے میں شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

اسی طرح بلوچستان میں بھی ویکسینیشن میں بہت مشکلات ہیں جہاں اس سال ژوب میں 3 اور جعفرآباد میں 2 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

اب تک رپورٹ ہونے والے 55 کیسز میں سے 26 بلوچستان سے، 14 خیبرپختونخوا سے، 13 سندھ سے، اور پنجاب و اسلام آباد سے ایک کیس شامل ہے۔


#پولیو مہم
#پولیو وائرس
#پاکستان
#خیبرپختونخوا
#بلوچستان