روس نے گوگل پر دنیا بھر کی کل دولت سے بھی زیادہ جرمانہ عائد کر دیا

20:484/11/2024, Pazartesi
جنرل13/11/2024, Çarşamba
ویب ڈیسک
گوگل، دنیا کی امیر ترین کمپنیوں میں سے ایک ہے
گوگل، دنیا کی امیر ترین کمپنیوں میں سے ایک ہے

روس کی ایک عدالت نے گوگل پر اتنا بڑا جرمانہ عائد کیا ہے کہ اس کی مالیت گوگل کی اپنی کل دولت، روس کی اکنامی اور دنیا کی مجموعی آمدن یعنی جی ڈی پی سے بھی زیادہ ہے۔

عدالت کے فیصلے کے مطابق گوگل کو دو انڈیسلین روبل کا جرمانہ ادا کرنا ہے، یعنی دو کے بعد 36 صفر آتے ہیں۔ یہ رقم ڈالر میں تقریباً 20,000,000,000,000,000,000,000,000,000,000,000 بنتی ہے۔

گوگل، دنیا کی امیر ترین کمپنیوں میں سے ایک ہے، مگر یہ جرمانہ اس کی اپنی مالیت جو کہ دو کھرب ڈالر سے زیادہ ہے اس سے بھی کئی گنا بڑا ہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ یہ جرمانہ دنیا کی کل آمدن سے بھی زیادہ ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق دنیا کا جی ڈی پی تقریباً 110 ٹریلیئن ڈالر ہے۔


لیکن روس نے گوگل پر اتنا بڑا جرمانہ کیوں عائد کیا؟

روس کے 17 ٹی وی چینلز نے گوگل کے خلاف عدالت میں مقدمات دائر کیے ہیں۔ جن میں روس کے سٹیٹ ٹی وی اور روسی فوج سے منسلک چینلز شامل ہیں۔

گوگل کی کمپنی یوٹیوب نے یوکرین پر مکمل حملے کی حمایت کرنے والے کئی روسی میڈیا چینلز کواپنے پلیٹ فارم پر بلاک کیا ہے۔


#گوگل
#ٹیکنالوجی
#روس