پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر قرض کا نیا معاہدہ طے پا گیا

09:5713/07/2024, ہفتہ
جنرل3/10/2024, جمعرات
ویب ڈیسک
آئی ایم ایف پاکستان سے 37 ماہ کے لیے قرض پروگرام پر آماہ ہوا
آئی ایم ایف پاکستان سے 37 ماہ کے لیے قرض پروگرام پر آماہ ہوا

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان 7 ارب ڈالر قرض کا نیا معاہدہ طے پا گیا۔


وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طے پانے والا 7 ارب ڈالر کا نیا امدادی پیکج ملک میں معاشی استحکام لانے میں مدد دے گا۔


آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف پاکستان سے 37 ماہ کے لیے قرض پروگرام پر آماہ ہوا، نئے قرض پروگرام کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔


اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا کہ نیا قرض پروگرام پاکستان میں معاشی استحکام کا باعث بنے گا، گزشتہ ایک سال میں پاکستان میں مہنگائی میں کمی ہوئی، پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں۔


آئی ایم ایف نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے پاکستان ٹیکس آمدنی بڑھائے گا، قرض پروگرام کے دوران جی ڈی پی میں ٹیکسوں کا حصہ تین فیصد تک بڑھایا جائےگا، ریٹیل سیکٹر میں بھی ٹیکس نیٹ بڑھایا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان میں زرعی شعبہ بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائےگا، پاکستان میں ٹیکس آمدنی میں جی ڈی پی کا ڈیڑھ فیصد اضافہ رواں مالی سال ہوگا، پاکستان میں ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ کیا جائےگا۔


اعلامیے میں کہا گیا کہ ٹیکس آمدنی بڑھانے سے سماجی شعبے کے لیے زیادہ فنڈز میسر ہوں گے، پاکستان میں ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ٹیکس میں منصفانہ اضافہ ہوگا،پاکستان میں برآمدی شعبےسے ٹیکس وصولیاں بہتر کی جائیں گی۔


آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق نئے قرض پروگرام کا مقصد پاکستان میں میکرو اکنامکس استحکام کو مضبوط کرنےمیں مدد کرناہے۔ پروگرام سے پاکستان میں پائیدار ترقی حاصل کرنےمیں مدد ملے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان کو فسکل اینڈ مانیٹری پالیسی میں اصلاحات لاناہوں گی۔ پاکستان کو ریاسی ملکیتی اداروں کے انتظامی امور بہتر کرنا ہوں گے۔




#IMF
#Economy
#Pakistan