بہت سے لوگ اپنے دن کا آغاز ایک کپ کافی سے کرتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ صبح سویرے کافی پینے سے آپ کی صحت پر کیا اثرات ہوسکتے ہیں؟
کافی انسانی صحت کے لیے بہت زیادہ فائدہ سمجھا جاتا ہے، جیسا کہ ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے اور دل کی صحت کو بہتر کرتا ہے۔ تاہم اس کے منفی اثرات بھی ہو سکتے ہیں جن میں نیند نہ آنا اور انزائٹی محسوس ہونا۔
تاہم نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ صبح کے وقت کافی پینے سے دراصل آپ کی جلد موت کے خطرہ کم ہوسکتا ہے، یعنی اُن میں ہارٹ اٹیک (دل کی بیماری) کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ لیکن تحقیق میں یہ ثابت نہیں ہوسکا کہ آیا صرف کافی ہی اس کی واحد وجہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’اس مطالعے سے ہمیں یہ نہیں پتہ چلتا کہ صبح کافی پینے سے دل کی بیماری سے موت کا خطرہ کیوں کم ہوتا ہے، لیکن ایک ممکنہ وجہ یہ ہے کہ دوپہر یا شام کو کافی پینے سے ہمارے جسمانی، ذہنی اور موڈ میں تبدیلیاں آتی ہیں‘۔
تحقیق
تحقیق کا مطالعہ کرنے کے لیے دو مختلف سروے کیے گئے۔ ایک سروے جسے نیشنل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایگزامینیشن سروے کہا جاتا ہے، جن میں 40 ہزار سے زائد مرد و خواتین کا ڈیٹا شامل تھا۔ دوسرے سروے میں ایک ہزار 463 مرد و خواتین کی طرز زندگی کا مطالعہ کیا گیا۔
دونوں سروے میں لوگوں کی صحت اور طرز زندگی سے متعلق معلومات اکٹھی کی گئیں، جن میں کافی اور کیفین کے استعمال کے بارے میں تفصیلات بھی شامل ہیں۔
مطالعے سے معلوم ہوا کہ تقریباً 48 فیصد لوگوں نے کافی نہیں پی جبکہ باقی لوگوں کو ان کی کافی کی عادات کی بنیاد پر دو گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ اور ان میں ایک تہائی لوگ صبح کے وقت کافی پیتے تھے جبکہ باقی 16فیصد لوگ رات یا شام کے وقت کافی پیتے تھے۔
جس کے بعد معلوم ہوا کہ صرف صبح کے وقت کافی پینے والوں میں دل کی بیماری سے مرنے کے خطرے میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔
تقریباً ایک دہائی کی تحقیق کے بعد محققین کو معلوم ہوا کہ جو لوگ صبح کے وقت کافی پیتے تھے ان میں کافی نہ پینے والوں کے مقابلے میں دل کی بیماری سے مرنے کا خطرہ بہت کم تھا۔
صبح کے وقت کافی پینے والوں میں دل کی بیماری سے مرنے کا خطرہ 31 فیصد کم ہوتا ہے۔ تاہم شام یا رات کے وقت کافی پینے والوں میں اموات کے خطرے میں کوئی کمی نہیں آئی۔
برطانیہ کے رائل برومپٹن اور ہیئر فیلڈ ہسپتالوں میں ماہر امراض قلب تھامس لوشر کہتے ہیں کہ ’عام طور پر انسان معمول کی روٹین کو فالو کرتا ہے یعنی صبح اٹھنا، ایکٹو رہنا، کام پر جانا اور پھر رات کو سو جانا، لیکن دوپہر کے وقت کافی پینے سے اس سائیکل میں تبدیلی آسکتی ہے‘۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اب بھی اس پر مزید مطالعے کی ضرورت ہے، مثال کے طور پر جن لوگوں پر مطالعہ کیا گیا، ان میں سے زیادہ تر کا تعلق سفید فام آبادی اور زیادہ آمدنی والے افراد تھے۔ اس لیے مختلف نسل یا مختلف آمدنی والے لوگوں پر مطالعے کی ضرورت ہے۔