ایتھوپیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 150 لوگ ہلاک

11:0223/07/2024, منگل
جنرل23/07/2024, منگل
AFP
جنوبی ایتھوپیا میں مٹی کے تودے گرنے کے مقام پر سینکڑوں لوگ جمع ہیں۔
جنوبی ایتھوپیا میں مٹی کے تودے گرنے کے مقام پر سینکڑوں لوگ جمع ہیں۔

جنوبی ایتھوپیا میں دو مٹی کے تودے گرنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں، حکام نے خبردار کیا ہے کہ یہ تعداد بڑھ سکتی ہے۔


حکام نے بتایا کہ ایتھوپیا کے جنوبی ریاست کے علاقے گوفا میں لینڈ سلائیڈنگ سے کئی لوگ دب گئے۔


نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس ایجنسی کے سربراہ مارکوس میلیس نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ’علاقے میں ریسکیو آپریشن کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد کئی گنا زیادہ ہو۔ اب تک سو سے زیادہ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں جن میں حاملہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔‘


یہ لینڈ سلائیڈنگ اتوار کی شام اور پیر کی صبح دور پہاڑی علاقے میں شدید بارش کے بعد ہوئی۔ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ سینکڑوں لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہیں اور دبے لوگوں کو نکالنے کے لیے لوگ اپنی مدد آپ مٹی کھود رہے ہیں۔


اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور کے مطابق جنوبی ایتھوپیا اُن علاقوں میں شامل ہے جو حالیہ مہینوں میں خاص طور پر شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔


مئی 2016 میں اسی علاقے میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 50 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ سیلاب آنے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں لیکن موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے معمول سے زیادہ بارشیں ہورہی ہیں۔


موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے دنیا پہلے ہی تقریباً 1.2 سینٹی گریڈ تک گرم ہو چکی ہے اور جب تک دنیا بھر کی حکومتیں زہلی گیسز کے اخراج میں کمی نہیں کرتیں درجہ حرارت بڑھتا رہے گا۔







#Africa
#Ethiopia
#climate change