مراکش کا صحرا دنیا کے خشک ترین مقامات میں سے ایک ہے اور گرمی کی موسم میں یہاں کبھی بارش نہیں ہوتی۔
مراکش کی حکومت کے مطابق ستمبر میں دو دن کی بارش سے عام دنوں کے مقابلے زیادہ پانی جمع ہوگیا ہے۔ یہاں عام طور پر ہر سال 250 ملی میٹر سے کم بارش ہوتی ہے۔
مراکش کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف میٹرولوجی سے تعلق رکھنے والے ہوسین یوبیب نے کہا کہ ’30 سے 50 سالوں کے بعد ہم اتنی زیادہ بارش یہاں دیکھ رہے ہیں’
صحرا میں پانی جمع ہونے سے جھیل بن گئی ہے جسے دیکھنے کے لیے سیاح وہاں کا رخ کر رہے ہیں
شمالی افریقہ کے ملک مراکش کے صحرا مرزوکہ میں تیز بارش کے بعد علاقہ خوب صورت منظر پیش کر رہا ہے