ایڈیٹنگ:

’پاکستانی پارلیمنٹیرینز کی تنخواہ 2 لاکھ لیکن روزانہ خرچہ تقریباً 8 لاکھ‘، یہ خرچہ کون اٹھاتا ہے؟

11:0711/09/2024, Çarşamba
جی: 11/09/2024, Çarşamba
ویب ڈیسک
ہ پاکستان میں ایک منتخب سیاستدان کا روز کا خرچہ تقریبا 8 لاکھ ہے
ہ پاکستان میں ایک منتخب سیاستدان کا روز کا خرچہ تقریبا 8 لاکھ ہے

پاکستان میں ہر سال قریب 28 ارب روپے پاکستانی منتخب نمائندوں کے شاہانہ خرچوں میں لگ جاتے ہیں۔

ویسے تو حکومت کا بنیادی کام قانون اور اس پر عمل درآمد کروانا ہونا چاہیے لیکن پاکستان میں قانون ساز خود عوام کے پیسوں پر راج کرنے، مہنگے لاجز میں قیام، مہنگے سرکاری آفسز میں بیٹھنے، سیکورٹی پروٹوکول اور ہوائی جہازوں کی بزنس کلاس ٹکٹوں کو اپنی جائیداد سمجھنا شروع کردیتے ہیں۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کے ریسرچر صدام حسین لکھتے ہیں کہ ان کا مقصد صرف اپنے حصے کے ترقیاتی فنڈز حاصل کرکے اپنے علاقوں میں لے جانا ہے تاکہ وہاں ان کا رعب رہے۔

میں دیے گئے کچھ اعدادوشمار کی بات کریں تو انکشاف کیا گیا کہ پاکستان میں ایک منتخب سیاستدان کے روز کا خرچہ تقریباً 8 لاکھ ہے جب کہ ان کی تنخواہ ماہانہ 2 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔

ہر سال قریب 28 ارب روپے پاکستانی منتخب نمائندوں کے شاہانہ خرچوں میں لگ جاتے ہیں، ہر پارلیمنٹ ممبر کو الگ الگ لاج اور آفس دیا جاتا ہے جس کی ایک مہینے کی قیمت 12 لاکھ روپے ہے۔

پارلیمنٹ کا ایک سیشن 6 کروڑ 65 لاکھ روپے ہے۔ پارلیمنٹ ممبر کو ایک سال میں 25 بزنس کلاس ٹکٹ بھی دیے جاتے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ 50 کروڑ سبسڈیز، گرانٹس اور ان کے قرضوں میں چلا جاتا ہے جن کو کوئی ریکارڈ ہی موجود نہیں ہوتا۔

یہی نہیں بلکہ وفاقی سیاستدانوں کے شاہانہ خرچوں کے لیے ہر سال حیران کن طور پر 27.67 بلین روپے خرچ ہوتے ہیں۔ تاہم اگر ہم یومیہ اخراجات کی بات کریں تو ہمیں ایک واضح تصویر مل سکتی ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں قومی اسمبلی کے ایک سال میں تقریباً 88 اجلاس ہوئے اور سینیٹ کے ایک سال میں تقریباً 57 اجلاس ہوئے۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک ایم این اے کے روزانہ کا خرچہ تقریباً 70 لاکھ روپے ہے اور ایک سینیٹر کے روزانہ کا خرچہ تقریباً 11 لاکھ روپے ہے۔

ایک سال میں پارلیمنٹ ممبر کی حاضری 63 فیصد تک رہتی ہے باقی 37 فیصد غیر حاضر ہوتے ہیں۔ اور جو لوگ نہیں آتے ان کا خرچہ بھی 12 لاکھ ہوتا ہے۔




#پاکستان
#سیاستدان
#پارلیمنٹ
#خرچہ

دن کی اہم ترین خبریں بذریعہ ای میل حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ یہاں سبسکرائب کریں۔

سبسکرائب کر کے، آپ البائیراک میڈیا گروپ کی سائٹس سے الیکٹرانک مواصلات کی اجازت دیتے ہیں اور استعمال کی شرائط اور رازداری کی پالیسی سے اتفاق کرتے ہیں۔