ایڈیٹنگ:

پروفیسر محمد یونس نے بنگلا دیش کے عبوری سربراہ کے طور پر حلف اُٹھا لیا

12:059/08/2024, Cuma
جی: 9/08/2024, Cuma
ویب ڈیسک
محمد نونس
محمد نونس

نوبل انعام یافتہ محمد یونس نے بنگلادیش کی عبوری حکومت کے سربراہ کے طور پر حلف اٹھا لیا۔


84 سالہ محمد یونس نے جمعرات کو ڈھاکہ کے صدارتی محل میں ایک تقریب کے دوران حلف اٹھایا جس میں سیاسی رہنما، سول سوسائٹی کے رہنماؤں، جرنیلوں اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔


تقریب میں حسینہ واجد کی عوامی لیگ کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔


پیرس سے بنگلادیش آنے کے بعد ایک نیوز بریفنگ کے دوران محمد یونس نے کہا تھا کہ ’بہت کام کرنا باقی ہے۔ ان کی پہلی ترجیح ملک میں امن کی بحالی ہوگی۔ بنگلا دیش میرے لیے ایک فیملی کی طرح ہے۔ ہمیں اسے متحد کرنا ہوگا۔


محمد یونس نے ایسے وقت بنگلادیش کی حکومت سنبھالی ہے جب 2 اگست کو پرتشدد مظاہروں کے بعد شیخ حسینہ واجد اچانک استعفیٰ دے کر پڑوسی ملک انڈیا فرار ہوگئی تھیں۔


یہ مظاہرے پچھلے مہینے جولائی میں شروع ہوئے تھے جو بنیادی طور پر سرکاری نوکریوں کے کوٹہ سسٹم کے خلاف تھے لیکن دیکھتے ہی دیکھتے یہ احتجاج حکومت مخالف تحریک میں بدل گئے اور مظاہرین نے شیخ حسینہ نے استعفے کا مطالبہ کیا۔


محمد یونس کو ملک کو دوبارہ کھڑا کرنے کے لیے کئی چیلنجز درپیش ہوں گے۔


انہوں نے کہا کہ طلبا مظاہرین نے ملک کو بچایا تھا، ہمارے طلبا ہمیں جو بھی راستہ دکھائیں گے، ہم اس کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔


شیخ حسینہ کے سخت ترین ناقد محمد یونس بات کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے اور اپنے آنسو روکتے ہوئے کہا کہ مظاہروں کے دوران طلبا پر فائرنگ کی گئی گئی۔ ان کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔


نگراں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد انڈین وزیر اعظم نریندر مودی نے محمد یونس کو مبارک باد دی اور ’نیک خواہشات‘ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا ہمسایہ ملک بنگلادیش کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔


امریکا نے بنگلا دیش میں نئی ​​عبوری حکومت کا بھی خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ جمہوریت کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کی امید رکھتے ہیں۔


امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے بتایا کہ ’ہم حالیہ تشدد کے خاتمے کے لیے ڈاکٹر محمد یونس کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ہم عبوری حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘



#Bangladesh
#Mohammad Younus
#Protest
#quota system

دن کی اہم ترین خبریں بذریعہ ای میل حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ یہاں سبسکرائب کریں۔

سبسکرائب کر کے، آپ البائیراک میڈیا گروپ کی سائٹس سے الیکٹرانک مواصلات کی اجازت دیتے ہیں اور استعمال کی شرائط اور رازداری کی پالیسی سے اتفاق کرتے ہیں۔