ایڈیٹنگ:

برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر نے کابینہ کا اعلان کردیا، ریکارڈ 11 خواتین شامل

09:036/07/2024, ہفتہ
جی: 10/07/2024, بدھ
ویب ڈیسک
AFP
کیر اسٹارمر برطانیہ کے نئے وزیراعظم مقرر ہوگئے
کیر اسٹارمر برطانیہ کے نئے وزیراعظم مقرر ہوگئے

لیبر پارٹی بعد میں اور ملک کی خدمت میری پہلی ترجیح ہے، کیر اسٹارمر

برطانیہ میں چار جولائی کو ہونے والے انتخابات کے دوران کنزویٹو پارٹی کو 14 سال بعد بدترین شکست ہوئی اور لیبر پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی ملی جس کے بعد کیراسٹارمر ملک کے اگلے وزیراعظم منتخب ہوگئے ہیں۔


ملک کے نئے وزیر اعظم کیر اسٹارمر نے 25 ممبران پارلیمنٹ کو کابینہ کے اہم عہدوں پر تعینات کیا ہے، جن میں ریکارڈ 11 خواتین بھی شامل ہیں۔


کیر اسٹارمر نے ریچل ریوز کو وزیر خزانہ مقرر کیا، جو برطانیہ کی تاریخ میں اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔

ریچل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’یہ میرے لیے اعزاز ہے کہ مجھے وزیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے۔‘


کیر اسٹارمر نے قانون ساز ڈیوڈ لیمی کو سیکرٹری خارجہ مقرر کیا۔


ڈیوڈ لیمی 27 سال کی عمر میں منتخب ہونے والے پارلیمنٹ کے سب سے کم عمر رکن پارلیمنٹ تھے۔ انہوں نے جلد ہی ٹونی بلیئر اور گورڈن براؤن کی حکومتوں میں خدمات انجام دیتے ہوئے وزارت کا تجربہ حاصل کیا۔


2020 میں ڈپٹی لیڈر کے طور پر منتخب ہونے والی انجیلا رینر اسٹارمر کی نائب وزیر اعظم ہوں گی۔


یوویٹ کوپر ہوم سیکرٹری جبکہ دفاع کا قلمدان جان ہیلی کو سونپا گیا، سابق لیبر لیڈر ایڈ ملی بینڈ کو وزارت توانائی کا قلمدان ملا۔


2010 میں رکن پارلیمنٹ بننے والی پہلی مسلم خواتین میں سے ایک شبانہ محمود کو سیکرٹری انصاف مقرر کیا گیا ہے۔



’ملک کو ایک بڑے ’ری سیٹ‘ کی ضرورت ہے‘


کنگ چارلس کی طرف سے وزیر اعظم بننے کی دعوت کو باضابطہ طور پر قبول کرنے کے بعد کیر اسٹارمر کو ڈاوننگ اسٹریٹ میں ہجوم کی طرف سے استقبال کیا گیا۔


اس موقع پر انہوں نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ واضح ہے کہ ہمیں اپنے ملک کو ایک بڑے ’ری سیٹ‘ کی ضرورت ہے، ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ہم کون ہیں۔‘


انہوں نے مزید کہا کہ ’جب تک عوام ہم پر یقین نہیں کرلیتی میری حکومت محنت کرتی رہے گی، اب سے آپ کے پاس ایک ایسی حکومت ہے جو کسی سخت نظریے سے نہیں جڑی بلکہ عوام کے مفاد کے لیے کام کرے گی۔


کیر اسٹارمر نے کہا کہ ’آپ نے ہمیں ایک واضح مینڈیٹ دیا ہے، اور ہم اسے تبدیلی لانے کے لیے استعمال کریں گے۔‘


نو منتخب وزیراعظم نے کہا کہ ’چاہے آپ نے لیبر پارٹی کو ووٹ دیا ہو نہ دیا ہو، خاص طور پر ان لوگوں سے مخاطب ہونا چاہوں گا جنہوں نے مجھے ووٹ نہیں دیا، میری حکومت آپ کی خدمت کرے گی۔‘


انہوں نے کہا کہ ’میرے لیے لیبر پارٹی بعد میں اور ملک کی خدمت پہلی ترجیح ہے۔‘







​​










#England
#Europe
#Keir Starmer
#Elections
#Labour Party

دن کی اہم ترین خبریں بذریعہ ای میل حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ یہاں سبسکرائب کریں۔

سبسکرائب کر کے، آپ البائیراک میڈیا گروپ کی سائٹس سے الیکٹرانک مواصلات کی اجازت دیتے ہیں اور استعمال کی شرائط اور رازداری کی پالیسی سے اتفاق کرتے ہیں۔